دبئی ۔14اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے غزہ پٹی میں جنگ سے متاثر فلسطینیوں کے لیے امدادی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اماراتی کے خبررساں ادارے کے مطابق امدادی مہم کی شروعات اتوار کو ابوظبی سے ہو گی۔ اس کی نگرانی اماراتی ہلال احمر کرے گی۔ امدادی مہم ابوظبی زاید پورٹ میں صبح نو سے شام چار بجے تک ہو گی۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات کی …
امارات کا غزہ کے فلسطینیوں کے لیے امدادی مہم کا اعلان

مزید خبریں
دبئی ۔14اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے غزہ پٹی میں جنگ سے متاثر فلسطینیوں کے لیے امدادی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اماراتی کے خبررساں ادارے کے مطابق امدادی مہم کی شروعات اتوار کو ابوظبی سے ہو گی۔ اس کی نگرانی اماراتی ہلال احمر کرے گی۔ امدادی مہم ابوظبی زاید پورٹ میں صبح نو سے شام چار بجے تک ہو گی۔
اس کے بعد متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں میں اس کا آغاز ہو گا۔ اس سلسلے میں انسانیت نواز فلاحی اداروں، رضاکارانہ مراکز، پرائیویٹ سیکٹر، معاشرے کے تمام طبقوں اور ذرائع ابلاغ کو شامل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں غزہ کے جنگ زدگان کی مدد کے لیے امدادی مہم عالمی خوراک پروگرام کے تعاون سے چلائی جائے گی جبکہ اماراتی دفتر خارجہ اور سماجی بہبود کی وزارت کے تعاون کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔








