امام کعبہ عبدالرحمان السدیس کی قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک کی قیادت میں پاکستانی میڈیا وفد سے گفتگو

جدہ ۔ 26 اپریل (اے پی پی) امام کعبہ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ سعودی عرب اعتدال پسندی اور پرامن بقائے باہمی کے تصورات کو فروغ دے رہا ہے ، اسلام ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے۔ اس ضمن میں مسلم ممالک میں ذرائع ابلاغ کو اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے …

جدہ ۔ 26 اپریل (اے پی پی) امام کعبہ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ سعودی عرب اعتدال پسندی اور پرامن بقائے باہمی کے تصورات کو فروغ دے رہا ہے ، اسلام ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے۔ اس ضمن میں مسلم ممالک میں ذرائع ابلاغ کو اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک کی قیادت میں پاکستانی میڈیا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے مدینہ منورہ میں ان کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔ حرمین الشریفین کے عمومی صدر و امام کعبہ نے کہا کہ ہم سب کو ہر طرح سے اسلام کے دفاع کے لئے کام کرنا چاہئے اور دہشت گردوں کو اسلام کو یرغمال بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہئے۔ اسلامی میڈیا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں صحافیوں پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حقیقی اسلام کا دفاع کریں جو دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے اور امن و برداشت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین اور سلطنت سعودی عرب ہمیشہ عازمین حج اور عمرہ ادا کرنے والوں کی خدمت کرتے رہیں گے کیونکہ ہم اﷲ تعالیٰ کے مہمانوں کی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں۔ شیخ عبدالرحمان نے کہا کہ سعودی عرب مسلم امہ کے اتحاد، مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کی پاسبانی اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔