نیویارک ۔ 8 اگست (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1210.06 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کے لیے سودے 60 سینٹ (0.1 فیصد) اضافے کے ساتھ 1218.30 ڈالر فی اونس رہے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد …
امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 8 اگست (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1210.06 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کے لیے سودے 60 سینٹ (0.1 فیصد) اضافے کے ساتھ 1218.30 ڈالر فی اونس رہے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1211.37 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1219.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1210.99 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1217.6 ڈالر فی اونس کی سطح پر فلیٹ رہے۔








