نیویارک ۔ 17 اگست (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ سٹاک مارکیٹس اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے، تاہم سست عالمی اقتصادی شرح نمو اور چین امریکا تجارتی کشیدگی بارے صورتحال واضح نہ ہونے کی وجہ سے یہ کمی محدود رہی۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.5 فیصد گر کر 1514.70 ڈالر فی اونس …
امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

مزید خبریں
نیویارک ۔ 17 اگست (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ سٹاک مارکیٹس اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے، تاہم سست عالمی اقتصادی شرح نمو اور چین امریکا تجارتی کشیدگی بارے صورتحال واضح نہ ہونے کی وجہ سے یہ کمی محدود رہی۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.5 فیصد گر کر 1514.70 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1523.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 1 فیصد کم ہوکر 1508 ڈالر فی اونس رہے۔








