سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ملتان کے مختلف علاقوں میں 55 مقامات کی چیکنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 گیس میٹر منقطع کر دیے گئے
ملتان، گیس چوری اور غیر قانونی استعمال پر 4 گیس میٹر منقطع

مزید خبریں
ملتان۔ 04 جولائی (اے پی پی):سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ملتان کے مختلف علاقوں میں 55 مقامات کی چیکنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 گیس میٹر منقطع کر دیے گئے۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دو گیس میٹر ایسے صارفین سے برآمد کیے گئے جنہوں نے میٹر اتار کر اپنے پاس رکھے ہوئے تھے، جبکہ مزید دو صارفین کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کے ذریعے قواعد کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے، جس پر ان کے گیس کنکشن منقطع کر دیے گئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کارروائیوں کا مقصد گیس چوری کی روک تھام کے ساتھ ساتھ لائن پریشر میں بہتری، صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے۔جنرل منیجر سوئی گیس ملتان احمد جواد نے کہا کہ صارفین کے جان و مال کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ گیس استعمال کرنے سے قبل یہ ضرور اطمینان کر لیں کہ کہیں گیس کی بو تو موجود نہیں۔ اگر گیس کی بو محسوس ہو تو فوری طور پر تمام دروازے اور کھڑکیاں کھول دیں اور گیس یا بجلی سے چلنے والے کسی بھی آلے کو ہرگز آن نہ کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ تمام صارفین کو محفوظ، معیاری اور مسلسل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔







