واشنگٹن ۔21نومبر (اے پی پی):امریکا کی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے)نےکہا ہے کہ محکمہ خارجہ نے بھارت کو جیولن اینٹی ٹینک میزائل سسٹم اور ایکسکیلیبر گائیڈڈ آرٹلری گولہ بارود کی فروخت کی منظوری دے دی ہے جن کی مجموعی مالیت9کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہے۔ اردو نیوز کے مطابق امریکی دفاعی ساز و سامان کی یہ خریداری امریکاکے فارن ملٹری سیلز پروگرام کے تحت بھارت کی پہلی ڈیل …
امریکانے بھارت کو جیولن اینٹی ٹینک میزائل فروخت کرنے منظوری دے دی
واشنگٹن ۔21نومبر (اے پی پی):امریکا کی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے)نےکہا ہے کہ محکمہ خارجہ نے بھارت کو جیولن اینٹی ٹینک میزائل سسٹم اور ایکسکیلیبر گائیڈڈ آرٹلری گولہ بارود کی فروخت کی منظوری دے دی ہے جن کی مجموعی مالیت9کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہے۔
اردو نیوز کے مطابق امریکی دفاعی ساز و سامان کی یہ خریداری امریکاکے فارن ملٹری سیلز پروگرام کے تحت بھارت کی پہلی ڈیل ہے جو رواں سال اگست میں دونوں ممالک کے کشیدہ تعلقات کے بعد ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی روسی تیل کی خریداری کے ردعمل میں بھارتی مصنوعات پر ٹیکس دوگنا کر کے 50 فیصد کر دیا تھا۔
یہ پیش رفت رواں ماہ جنرل الیکٹرک کے لڑاکا طیاروں کے انجنوں کے دوبارہ آرڈر کے بعد سامنے آئی جو بھارت کے مقامی طور پر تیار کردہ تیجس جنگی طیاروں میں استعمال ہوں گے۔ ایجنسی کے مطابق بھارتی حکومت نے 216 ایکسکیلیبر ٹیکٹیکل پروجیکٹائلز اور 100 جیولن سسٹمز خریدنے کی درخواست کی تھی۔









