امریکا ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطرف کردہ آفس آف سپیشل کونسل کے سربراہ کو مقامی عدالت نے عارضی بحال کردیا

نیویارک ۔12فروری (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطرف کردہ آفس آف سپیشل کونسل کے سربراہ ہیمپٹن ڈیلنگر کو مقامی عدالت نے عارضی طور پر بحال کردیا ۔ العربیہ کے مطابق امریکا کی مقامی عدالت کی ایک جج نے وفاقی ادارے "آفس آف سپیشل کونسل" (اوایس سی ) کے سربراہ ہیمپٹن ڈیلنگر کو عارضی طور پر ان کے عہدے پر بحال کر دیا ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے …

نیویارک ۔12فروری (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطرف کردہ آفس آف سپیشل کونسل کے سربراہ ہیمپٹن ڈیلنگر کو مقامی عدالت نے عارضی طور پر بحال کردیا ۔ العربیہ کے مطابق امریکا کی مقامی عدالت کی ایک جج نے وفاقی ادارے "آفس آف سپیشل کونسل” (اوایس سی ) کے سربراہ ہیمپٹن ڈیلنگر کو عارضی طور پر ان کے عہدے پر بحال کر دیا ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیلنگر کو برطرف کر دیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ڈیلنگر کو ان کی برطرفی کے حوالے سے قانونی جنگ جاری رہنے تک بحال کیا گیا ہے۔آفس آف سپیشل کونسل آزاد وفاقی تفتیشی و استغاثہ ایجنسی ہے جو وفاقی ملازمین کو غیر قانونی اقدامات سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ جج کا کہنا ہے کہ ڈیلنگر کو آئندہ جمرات کی نصف شب تک خصوصی مشیر کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ڈیلنگر کو ان کے دفتر کی اشیا اور لوازمات تک رسائی سے نہیں روک سکتی یا بطور خصوصی مشیر کسی بھی اور شخص کے اختیار کو تسلیم نہیں کر سکتی۔یاد رہے کہ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مختلف وفاقی اداروں میں کام کرنے والے متعدد افراد کو برطرف کر چکے ہیں ، ان اداروں میں وزارت انصاف بھی شامل ہے۔