نیویارک ۔29ستمبر (اے پی پی):امریکی ریاست مشی گن کے شہر گرینڈ بلانک میں ایک مسلح شخص نےچرچ پر حملہ کر کے فائرنگ کرکے عمارت کو آگ لگا دی جس کے باعث چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔شنہوا کے مطابق واقعہ گرینڈ بلانک میں "چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس" میں اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں افراد عبادت میں مصروف تھے۔ یہ علاقہ ڈیٹرائٹ کے …
امریکا ،مشی گن میں مسلح شخص نے چرچ میں فائرنگ کرکےآگ لگادی ، 4 افراد ہلاک، 8 زخمی

مزید خبریں
نیویارک ۔29ستمبر (اے پی پی):امریکی ریاست مشی گن کے شہر گرینڈ بلانک میں ایک مسلح شخص نےچرچ پر حملہ کر کے فائرنگ کرکے عمارت کو آگ لگا دی جس کے باعث چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔شنہوا کے مطابق واقعہ گرینڈ بلانک میں "چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس” میں اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں افراد عبادت میں مصروف تھے۔ یہ علاقہ ڈیٹرائٹ کے شمال مغرب میں واقع ہے۔گرینڈ بلانک ٹاؤن شپ پولیس چیف ولیم رینی کے مطابق حملہ آور نے اپنی گاڑی چرچ کی عمارت میں داخل کی اور اندر موجود افراد پر خودکار رائفل سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
حملے کے دوران عمارت کو بھی جان بوجھ کر آگ لگا دی گئی۔پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 40 سالہ تھامس جیکب سینفورڈ کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک سابق امریکی میرین اور عراق جنگ کا تجربہ کار تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید معلومات کے لیے حملہ آور کے گھر اور موبائل ریکارڈز کی تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ حملے کے محرکات معلوم کیے جا سکیں۔
زخمی افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کو "خوفناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بظاہر امریکا میں مسیحی برادری پر ایک اور ہدفی حملہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ ہمارے ملک میں تشدد کی یہ وبا فوری طور پر ختم ہونی چاہیے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایف بی آئی موقع پر پہنچ چکی ہے۔








