لندن ۔9مارچ (اے پی پی):امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت115ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے جس کی وجہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل میں رکاوٹ برقرار رہنے کا خدشہ ہے ۔ آئل پرائس ڈاٹ کا م کے مطابق پیر کی صبح ایشیا میں برینٹ کروڈ کی قیمت 24.14 فیصد اضافے کے ساتھ116.8 ڈالر فی بیرل …
امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت115ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی

مزید خبریں
لندن ۔9مارچ (اے پی پی):امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت115ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے جس کی وجہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل میں رکاوٹ برقرار رہنے کا خدشہ ہے ۔
آئل پرائس ڈاٹ کا م کے مطابق پیر کی صبح ایشیا میں برینٹ کروڈ کی قیمت 24.14 فیصد اضافے کے ساتھ116.8 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 25.03 فیصد اضافے کے ساتھ 115.9 ڈالر فی بیر ل تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ آبی گزر گاہ آبنائے ہرمز کے ذریعے دنیا کے 20 فیصد تیل کی ترسیل ہو تی ہے تاہم ایران پر اسرائیلی اور امریکی فوجی حملوں کے بعد سے آبنائے ہرمز میں کئی سو تیل بردار بحری جہاز رکے ہوئے ہیں۔
توانائی کی مصنوعات کے راستے میں اس بڑی رکاوٹ کے باعث یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ دنیا بھر میں صارفین اور کاروباروں کے لیے قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔








