امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی خبروں کے بعد پیر کو عالمی سٹاک مارکیٹس میں تیزی اور خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔رائٹرز کے مطابق یورپی سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں یورو اسٹاکس 50 اور ڈیکس فیوچرز میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایف ٹی ایس ای فیوچرز 0.7 فیصد اوپر چلے گئے۔
امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ، عالمی سٹاک مارکیٹس میں تیزی، خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

مزید خبریں
نیویارک۔15جون (اے پی پی):امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی خبروں کے بعد پیر کو عالمی سٹاک مارکیٹس میں تیزی اور خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔رائٹرز کے مطابق یورپی سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں یورو اسٹاکس 50 اور ڈیکس فیوچرز میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایف ٹی ایس ای فیوچرز 0.7 فیصد اوپر چلے گئے۔اسی طرح امریکی مارکیٹ کے اشاریوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی جہاں ایس اینڈ پی 500 فیوچرز 1.2 فیصد بڑھے جبکہ نیسڈیک فیوچرز میں 1.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
آئل پرائسز ڈاٹ کام کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 3.86 فیصد کمی سے83.47ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 4.2 فیصد کمی کے ساتھ 80.68 ڈالر فی بیرل تک گِر گیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگر امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا جاتا ہے تو عالمی سطح پر مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئے گی اور مرکزی بینکوں کو شرح سود میں مزید اضافے کی ضرورت بھی کم پڑ سکتی ہے۔








