امریکا اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 23 اپریل (اے پی پی) امریکا اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی، صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمد پر مزید پابندیوں کا اعلان اور عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1275.62 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1277.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1278.74 ڈالر فی اونس رہے۔