پیانگ یانگ۔11فروری (اے پی پی):شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج جزیرہ نما کوریا میں امریکی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ملکی سلامتی اور مفادات اور علاقائی امن کے تحفظ کے لئے کوئی بھی حربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں۔ یہ بات شمالی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے منگل کو کہی۔ شنہوا کے مطابق ترجمان نے کہا کہ امریک کی لاس اینجلس …
امریکا خطے میں کشیدگی بڑھا رہا ہے، شمالی کوریا کا امریکی جوہری آبدوز کی جنوبی کوریا آمد پر ردعمل

مزید خبریں
پیانگ یانگ۔11فروری (اے پی پی):شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج جزیرہ نما کوریا میں امریکی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ملکی سلامتی اور مفادات اور علاقائی امن کے تحفظ کے لئے کوئی بھی حربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں۔ یہ بات شمالی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے منگل کو کہی۔ شنہوا کے مطابق ترجمان نے کہا کہ امریک کی لاس اینجلس کلاس کی جوہری آبدوز یو ایس ایس الیگزینڈریا گزشتہ روز جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں بحری اڈے پر پہنچی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ رواں سال جزیرہ نما کوریا میں امریکی جوہری آبدوز کی پہلی آمد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام شمالی کوریا کے سلامتی کے ماحول کے لئے ایک ناقابل تردید خطرہ ہے۔امریکا خطے میں فوجی کشیدگی کو مزید بڑھا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم امریکا کے اس خطرناک مخاصمانہ فوجی اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں جو جزیرہ نما کوریا کے آس پاس کے علاقے میں کشیدگی کو حقیقی تصادم کی طرف لے جا سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکا شمالی کوریا کی سلامتی کے حوالے سے تشویش کو کھلے عام نظر انداز کر رہا ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا ایسی اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے۔ ■








