بغداد ۔ 20 اگست (اے پی پی) عراقی صدر برہم صالح نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرے۔ صدارتی ذرائع کے مطابق صدر صالح نے پہلے ایرانی سفیر ایرج مسجدی اور اس کے بعد امریکی سفیر میتھیو ٹولر سے ملاقات کی۔عراقی صدر اور ایرانی سفیر کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبوں میں فروغ پر …
امریکا خلیج میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرے، عراق

مزید خبریں
بغداد ۔ 20 اگست (اے پی پی) عراقی صدر برہم صالح نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرے۔ صدارتی ذرائع کے مطابق صدر صالح نے پہلے ایرانی سفیر ایرج مسجدی اور اس کے بعد امریکی سفیر میتھیو ٹولر سے ملاقات کی۔عراقی صدر اور ایرانی سفیر کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبوں میں فروغ پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ علاقے میں کشیدگی کم ہونے کی ضرورت ہے۔امریکی سفیر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








