امریکا فلسطینی مہاجرین کی امداد بند کرنے کے اعلان پر نظرثانی کرے، یورپی یونین

برسلز۔ 3 ستمبر (اے پی پی) یورپی یونین نے امریکا کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کی امداد بند کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مہاجرین کے امدادی ادارے ’اونروا‘ کی امداد بند کرنا افسوسناک ہے، اس کے نتیجے میں فلسطینی مہاجرین کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔