امریکا لاطینی امریکی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر نا بند کرے، وینزویلا

کراکس ۔11دسمبر (اے پی پی):وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہاکہ امریکا لاطینی امریکی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر نا بند کرے ۔ تاس کے مطابق انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکا وینزویلا سمیت پورے لاطینی امریکی ممالک اور کیریبین میں اپنی مداخلت پسند پالیسیوں کا خاتمہ کرے۔ یہ خطاب قومی خودمختاری کے دفاع کے لیے منعقدہ ریلی میں کیا گیا جو …

کراکس ۔11دسمبر (اے پی پی):وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہاکہ امریکا لاطینی امریکی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر نا بند کرے ۔ تاس کے مطابق انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکا وینزویلا سمیت پورے لاطینی امریکی ممالک اور کیریبین میں اپنی مداخلت پسند پالیسیوں کا خاتمہ کرے۔ یہ خطاب قومی خودمختاری کے دفاع کے لیے منعقدہ ریلی میں کیا گیا جو تاریخی جنگِ سانتا اینیس کی 166ویں سالگرہ کے موقع پر کاراکاس میں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وینزویلا غیر قانونی اور جارحانہ امریکی مداخلت پسندی کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور دنیا بھر میں حکومتیں تبدیل کرنے کی کوششوں، بغاوتوں اور بیرونی حملوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔ انہوں نے ان امریکی شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو وینزویلا کے خلاف ممکنہ جنگ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔