امریکا مذاکرات کے لیے پیغام ارسال کرتا رہتا ہے، حسن روحانی

تہران ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے مذاکرات شروع کرنے کے پیغامات تقریبا روزانہ کی بنیاد پر پہنچ رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بات حکومتی ٹیلی ویژن پر نشر کی جانے والی ایک تقریر میں کہی۔صدر روحانی کے مطابق واشنگٹن حکومت ایک طرف ایرانی عوام پر غیر ضروری دباو ڈالنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور …

تہران ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے مذاکرات شروع کرنے کے پیغامات تقریبا روزانہ کی بنیاد پر پہنچ رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بات حکومتی ٹیلی ویژن پر نشر کی جانے والی ایک تقریر میں کہی۔صدر روحانی کے مطابق واشنگٹن حکومت ایک طرف ایرانی عوام پر غیر ضروری دباو ڈالنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور دوسری جانب وہ مختلف ذرائع سے یہ پیغامات ارسال کر رہی ہے کہ دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے۔