امریکا میں دو روسی خواتین زیر حراست میں، وطن واپسی کے امکانات

واشنگٹن۔28جنوری (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دو روسی خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر ایک فوجی اڈے کی حدود میں داخل ہوگئی تھیں۔تاس کے مطابق یہ بات واشنگٹن میں قائم روسی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دو روسی خواتین امریکی امیگریشن اور کسٹمز سروس مبینہ طور پر تحویل میں تھیں،ان پر الزام …

واشنگٹن۔28جنوری (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دو روسی خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر ایک فوجی اڈے کی حدود میں داخل ہوگئی تھیں۔تاس کے مطابق یہ بات واشنگٹن میں قائم روسی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دو روسی خواتین امریکی امیگریشن اور کسٹمز سروس مبینہ طور پر تحویل میں تھیں،ان پر الزام ہے کہ وہ ایک فوجی اڈے کی حدود میں داخل ہوگئی تھیں،انہیں اب وطن واپسی کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خواتین فی الوقت مقامی ڈیپورٹیشن سینٹر میں رکھی گئی ہیں اور وطن واپسی کے منتظر ہیں۔وسی سفارتکار امریکی امیگریشن حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ واقعے کی تفصیلات واضح کی جائیں۔