ریاض۔11اگست (اے پی پی):امریکا میں سعودی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو سمندری طوفان ’ڈیبی‘کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان کی زد میں آنے والی کئی ریاستوں میں ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد سعودی شہری جنوبی کیرولینا، نارتھ کیرولینا، ورجینیا اور واشنگٹن ڈی سی میں احتیاط سے کام لیں اور مقامی حکام …
امریکا میں سمندری طوفان، سعودی سفارتخانے کا شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ

مزید خبریں
ریاض۔11اگست (اے پی پی):امریکا میں سعودی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو سمندری طوفان ’ڈیبی‘کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان کی زد میں آنے والی کئی ریاستوں میں ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد سعودی شہری جنوبی کیرولینا، نارتھ کیرولینا، ورجینیا اور واشنگٹن ڈی سی میں احتیاط سے کام لیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔امریکی نیشنل ویدر سروس نے جارجیا سے ورمونٹ تک پھیلے علاقے کے کچھ حصوں میں سیلاب اور طوفان کی وارننگ جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ طوفان شمال مشرق میں 56 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔








