امریکا میں سویابین کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک ۔ 8 اگست (اے پی پی) امریکا میں سویابین کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ محکمہ زراعت کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ میں خراب موسم کے باعث پیداوار کم ہونے کے امکان کا اظہار ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویابین کے وقفے سے قبل نومبر کے لیے سودے 8.75 سینٹ (1 فیصد) بڑھ کر 9.02 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔سافٹ ریڈ ونٹر ویٹ کے ستمبر کے لیے سودے 5.50 سینٹ کم ہو کر 5.69 ڈالر فی بشل طے پائے۔ہارڈ ریڈ ونٹر ویٹ کے ستمبر کے لیے سودے 4.25 سینٹ کمی کے ساتھ5.82 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔