امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافے کا رجحان

نیویارک ۔ 9 جون(اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا اور قدرتی گیس کے نرخ 0.3 فیصد اضافے سے 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جس کی وجہ امریکی خام تیل کے نرخوں میں اضافہ اور اگلے دو ہفتوں کے دوران ائیر کنڈشننگ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے قدرتی گیس کی طلب میں اضافے کی پیشگوئی ہے۔ نیویارک مرکنٹائل …

نیویارک ۔ 9 جون(اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا اور قدرتی گیس کے نرخ 0.3 فیصد اضافے سے 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جس کی وجہ امریکی خام تیل کے نرخوں میں اضافہ اور اگلے دو ہفتوں کے دوران ائیر کنڈشننگ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے قدرتی گیس کی طلب میں اضافے کی پیشگوئی ہے۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران قدرتی گیس کے جولائی میں ترسیل کے معاہدے 0.8 سینٹ کے اضافے سے 2.474 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹس میں طے پائے جو کہ اکتوبر 2015ءکے بعد قدرتی گیس کے نرخوں کی بلند ترین سطح ہے۔

Leave a Reply