نیویارک ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ رواں ہفتے کے دوران اس کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں نومبر کیلئے سودے 10 سینٹ اضافے کے ساتھ 2.989 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔ماہرین کے مطابق رواں ہفتے کے دوران قدرتی گیس کی کھپت بڑھ کر 72.2 ارب …
امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ رواں ہفتے کے دوران اس کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں نومبر کیلئے سودے 10 سینٹ اضافے کے ساتھ 2.989 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔ماہرین کے مطابق رواں ہفتے کے دوران قدرتی گیس کی کھپت بڑھ کر 72.2 ارب مکعب فٹ یومیہ رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ ہفتے کے دوران گیس کی کھپت 71.9 ارب مکعب فٹ یومیہ ریکارڈ کی گئی۔








