اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے ایک متحرک پاکستان کے امیج کو واضح کرنے کے لیے رواں ہفتے 3معروف امریکی یونیورسٹیوں کادورہ کیا اور وہاں تقریبات میں لوگوں کو پاکستان کے حقیقی متحرک امیج سے آگاہ کرتے ہوئے گزشتہ 7دہائیوں کے پاک امریکا دوستانہ تعلقات کے فروغ کی بات کی۔ یہ تقریبات امریکا کی جن تین بڑی اور اعلیٰ یونیورسٹیوں میں …
امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا رواں ہفتے 3معروف امریکی یونیورسٹیوں کادورہ
اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے ایک متحرک پاکستان کے امیج کو واضح کرنے کے لیے رواں ہفتے 3معروف امریکی یونیورسٹیوں کادورہ کیا اور وہاں تقریبات میں لوگوں کو پاکستان کے حقیقی متحرک امیج سے آگاہ کرتے ہوئے گزشتہ 7دہائیوں کے پاک امریکا دوستانہ تعلقات کے فروغ کی بات کی۔ یہ تقریبات امریکا کی جن تین بڑی اور اعلیٰ یونیورسٹیوں میں ہوئیں ان میں بوسٹن یونیورسٹی، ٹفٹس یونیورسٹی اور نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی شامل ہیں۔ بوسٹن یونیورسٹی میں پاکستانی سفیر کی مستقبل کے پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے رائے دہندگان اور فیکلٹی اراکین سے فرینکلی بات چیت بھی ہوئی، اس تقریب کا انعقاد بوسٹن کے پرڈی سکول آف گلوبل سٹڈی کے ڈین پروفیسر عادل نجم نے کیا تھا۔ اس کے علاوہ ٹفٹس یونیورسٹی میں فلیچر سکول آف لاءاینڈ ڈپلومیسی کے ڈین ایڈمرل جیمز سٹیوریڈس نے اعزاز چوہدری کو خوش آمدید کہا اور پھر سیکیورٹی سے تعلق رکھنے والے مخصوص افراد اور فیکلٹی اراکین کی موجودگی میں پاکستانی سفیر نے جنوبی ایشیاءکی سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے ایک مختصر مگر شاندار پریزنٹیشن پیش کی، اس تقریب کا انعقاد فلیچر سکول کے انٹرنیشنل سیکیورٹی سٹڈیز پروگرام کے ڈائریکٹر پروفیسر رچرڈ شلٹز کی جانب سے کیا گیا تھا۔









