امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب وزیراعظم عمران خان کا واشنگٹن ڈی سی پہنچنے پر والہانہ اور پرتپاک استقبال

واشنگٹن۔ 21 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کا امریکا کے سرکاری دورے پرواشنگٹن ڈی سی پہنچنے پر پاکستانی کمیونٹی نے والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا، واشنگٹن کے شہری علاقوں اور امریکا کی دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد نے پاکستان ہاﺅس کے نزدیک میساچوسٹس ایونیوپرقطاروںمیں کھڑے ہوکر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ورجینیا سے تعلق رکھنے والے رہنما جونی …

واشنگٹن۔ 21 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کا امریکا کے سرکاری دورے پرواشنگٹن ڈی سی پہنچنے پر پاکستانی کمیونٹی نے والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا، واشنگٹن کے شہری علاقوں اور امریکا کی دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد نے پاکستان ہاﺅس کے نزدیک میساچوسٹس ایونیوپرقطاروںمیں کھڑے ہوکر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ورجینیا سے تعلق رکھنے والے رہنما جونی بشیر نے کہاکہ ہم اپنے ہر دلعزیز رہنما کو یہاں دیکھ پر پرجوش ہیں، پاکستانی نژاد امریکی یہاں پر ان سے اپنی محبت کے اظہار کےلئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔ ان استقبال کرنے والوںنے پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ ایک اور شہری عمران بٹ نے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان یہاں آئے ہیں مجھے یقین ہے کہ وہ دونوںملکوںکے درمیان حائل خلیج کو دورکرنے میں کامیاب ہونگے اور دونوںملکوں کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہونگے۔ سادات رانا جو کہ ووڈ بریج کے متعلقہ کاروبارسے وابستہ ہیں، نے کہاکہ پاکستانی کمیونٹی وزیراعظم عمران خان کے کیپیٹل ایرینا خطاب کی منتظر ہے،ہم بہت خوش ہیں اورہمیں یقین ہے کہ ان کا یہ دورہ تاریخی ہوگا اوراس سے دونوںملکوںکے درمیان تعلقات مزید بہتر ہونگے۔ نیویارک سے تعلق رکھنے عمران اگرا نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں اس وقت ایک معتبر وزیراعظم موجود ہے اورپاکستانی تارکین وطن پاکستان میں سرمایہ کاری کے منتظر ہیں۔

Leave a Reply