اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں جنہیں وسط فروری میں امریکا کے لئے پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ ماہ واشنگٹن میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ سفیر اعزاز احمد چوہدری فارن سروس کے ایک باصلاحیت آفیسر ہیں جن کا سفارتکاری …
امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات،امریکی صدرکو اپنی اسناد تقرری پیش کیں
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں جنہیں وسط فروری میں امریکا کے لئے پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ ماہ واشنگٹن میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ سفیر اعزاز احمد چوہدری فارن سروس کے ایک باصلاحیت آفیسر ہیں جن کا سفارتکاری کے شعبہ میں 36سال سے زائد کا تجربہ ہے۔ انہوں نے وزارت خارجہ میں اقوام متحدہ اورادارہ برائے تخفف اسلحہ امور کے ایڈیشنل خارجہ سیکرٹری ، جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات بارے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ وہ بھارت کے ساتھ امن مذاکراتی عمل میں قریبی طور پر وابستہ رہے ۔بیرون ملک ان کی اہم تقرریوں میں نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندہ ، تہران میں ای سی او کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ خدمات اور واشنگٹن ، قطر اور مصر میں پاکستانی سفارتخانے میں خدمات شامل ہیں۔









