امریکا میں2025کے دوران 40 ہزارافراد فائرنگ سے ہلاک و زخمی ہوئے، 24 ہزار نے آتشیں ہتھیاروں سے خودکشی کی، رپورٹ

لاس اینجلس۔2جنوری (اے پی پی):امریکا میں گزشتہ سال کے دوران 40,000 سے زیادہ افراد فائرنگ کا نشانہ بنے جن میں سے 14600 ہلاک اور 26100 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ شنہو ا نے لاس اینجلس گن وائلنس آرکائیو (جی وی اے) تنظیم کی رپورٹ کے حوالہ سے بتایا ہے کہ 2025 کے دوران بڑے پیمانے پر فائرنگ کے 407 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ امریکی قانون کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں …

لاس اینجلس۔2جنوری (اے پی پی):امریکا میں گزشتہ سال کے دوران 40,000 سے زیادہ افراد فائرنگ کا نشانہ بنے جن میں سے 14600 ہلاک اور 26100 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ شنہو ا نے لاس اینجلس گن وائلنس آرکائیو (جی وی اے) تنظیم کی رپورٹ کے حوالہ سے بتایا ہے کہ 2025 کے دوران بڑے پیمانے پر فائرنگ کے 407 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ امریکی قانون کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں چار یا اس سے زیادہ افراد کے ہلاک یا زخمی ہو نے کی صورت میں اس واقعہ کو فائرنگ کا بڑا واقعہ تصور کیا جاتا ہے ۔

گن وائلنس آرکائیو نامی تنظیم گن سے متعلق تشدد بارے درست معلومات تک عوام کو مفت رسائی فراہم کرنے کے لئے 2013 میں قائم کی گئی تھی۔ تنظیم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کےدوران 11 سال یا اس سے کم عمر کے 224 بچے فائرنگ سے ہلاک اور 461 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ 12 سے 17 سال کی عمر کے 1,030 نوجوان فائرنگ میں مارے گئے اور 2,733 زخمی ہوئے۔اس کے علاوہ امریکا میں گزشتہ سال کےدوران 24,000 سے زیادہ افراد نے آتشیں ہتھیاروں سے خودکشی کی۔

مزید خبریں