میونخ ۔ 20 فروری (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا نئی پابندیاں لگا کر ایران کو مشتعل کرنا چاہتا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے جواد ظریف نے ٹرمپ انتظامیہ پر ایران کو مشتعل اور تنگ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ بیلسٹک میزائل کے حالیہ تجربے کے بعد امریکا نئی پابندیاں لگا کر ایران کو مشتعل کرنا …
امریکا نئی پابندیاں لگا کر ایران کو مشتعل کرنا چاہتا ہے،وزیر خارجہ جواد ظریف

مزید خبریں
میونخ ۔ 20 فروری (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا نئی پابندیاں لگا کر ایران کو مشتعل کرنا چاہتا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے جواد ظریف نے ٹرمپ انتظامیہ پر ایران کو مشتعل اور تنگ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ بیلسٹک میزائل کے حالیہ تجربے کے بعد امریکا نئی پابندیاں لگا کر ایران کو مشتعل کرنا چاہتا ہے۔انھوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر مزید پابندیاں عائد کی جاتی ہیں تو تہران جوابی اقدامات کا حق رکھتا ہے۔جب ان سے پوچھاکیا گیا کہ اس سے خطے میں ٹکراو اور جنگ کی صورت حال پیدا نہیں ہوگی تو انھوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ہوشمندی کا غلبہ ہو۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران کسی کو چھیڑنے یا مخاصمت پیدا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا تاہم وہ اپنا دفاع ضرور کرے گا۔








