امریکا و اسرائیل کے تیل کی ایرانی تنصیبات پر حملوں کے بعد وہاں ہونے والی سیاہ بارش سانس کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے،اقوام متحدہ

جنیوا۔11مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امریکا و اسرائیل کے تیل کی ایرانی تنصیبات پر حملوں کے بعد وہاں ہونے والی سیاہ بارش سانس کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ترجمان کرسٹیان لنڈ مائر نے جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے ایرانی آئل تنصیبات پر امریکی …

جنیوا۔11مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امریکا و اسرائیل کے تیل کی ایرانی تنصیبات پر حملوں کے بعد وہاں ہونے والی سیاہ بارش سانس کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ترجمان کرسٹیان لنڈ مائر نے جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے ایرانی آئل تنصیبات پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد وہاں تیل کی آمیزش والی بارش ہونے سے متعلق متعدد رپورٹیں موصول ہوئی ہیں، سیاہ بارش بالخصوص تیزابی بارش آبادی بالخصوص نظامِ تنفس کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام نے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی ہے جو کہ درست فیصلہ ہے ۔واضح رہے کہ پیر کو امریکی اور اسرائیلی فضائیہ نے ایران پر حملوں میں شدت لاتے ہوئے ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جس کے بعد سیاہ دھوئیں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔