واشنگٹن ۔3جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا پر بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو کو ان کی اہلیہ سمیت گرفتار کر لیا ہے اور انہیں ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا …
امریکا کا وینزویلا پر بڑا حملہ، صدر نکولس مادورو گرفتار

مزید خبریں
واشنگٹن ۔3جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا پر بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو کو ان کی اہلیہ سمیت گرفتار کر لیا ہے اور انہیں ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے صدر نکولس مادورو کے خلاف کامیاب بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے، جنہیں ان کی اہلیہ کے ساتھ گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ کارروائی 1989 میں پانامہ پر امریکی حملے کے بعد لاطینی امریکہ میں امریکہ کی سب سے براہِ راست فوجی مداخلت قرار دی جا رہی ہے، جس کا مقصد اُس وقت کے فوجی حکمران مینوئل نوریگا کو اقتدار سے ہٹانا تھا۔تاحال وینزویلا کی حکومت کی جانب سے اس دعوے کی کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ امریکا ماضی میں صدر مادورو پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے، ریاست کو "نارکو اسٹیٹ” بنانے اور انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتا رہا ہے۔ صدر مادورو، جو 2013 میں ہیوگو شاویز کے بعد اقتدار میں آئے، ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتے رہے ہیں کہ واشنگٹن وینزویلا کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، جو دنیا میں سب سے بڑے تصور کئے جاتے ہیں۔








