انقرہ ۔ 22 فروری (اے پی پی) امریکا کی ریپبلکن پارٹی کی اہم شخصیات میں سے آریزونا کے سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیم داعش کو تیز رفتار اور پائیدار شکل میں مغلوب کرنے کے لئے امریکا کو ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپنے دورہ انقرہ کے دوران صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ملاقات کے …
امریکا کو ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،جان مکین

مزید خبریں
انقرہ ۔ 22 فروری (اے پی پی) امریکا کی ریپبلکن پارٹی کی اہم شخصیات میں سے آریزونا کے سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیم داعش کو تیز رفتار اور پائیدار شکل میں مغلوب کرنے کے لئے امریکا کو ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپنے دورہ انقرہ کے دوران صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ملاقات کے بارے میں اپنے تحریری بیان میں مکین نے کہا ہے کہ امریکا کے داعش کو تیزی سے اور حتمی شکل میں مغلوب کرنے ، ہمارے دشمنوں کے ب±رے اثرات کو ردعمل پیش کرنے اور علاقے میں طاقت کا ایک قابل قبول توازن قائم کرنے کے لئے ہمیں ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے ساتھ صدر رجب طیب اردوان نے شام میں ایک سکیورٹی زون کی تشکیل کی اور راقہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے ایک تجویز پیش کی ہے۔ امریکا کو اس تجویز پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہیے۔








