نیویارک ۔10دسمبر (اے پی پی):امریکا کی ریاست کینٹکی میں ایک یونیورسٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق پولیس کا کہنا ہے واقعہ فرینکفرٹ شہر کی سرکاری یونیورسٹی میں تین بج کر 10 منٹ پر اس وقت ہوا جب ایک ہال میں فائنل ایگزام چل رہا تھا۔ یہ واقعہ سردیوں کی چھٹیوں سے چند روز …
امریکا کی یونیورسٹی میں فائرنگ ،ایک طالب علم ہلاک

مزید خبریں
نیویارک ۔10دسمبر (اے پی پی):امریکا کی ریاست کینٹکی میں ایک یونیورسٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق پولیس کا کہنا ہے واقعہ فرینکفرٹ شہر کی سرکاری یونیورسٹی میں تین بج کر 10 منٹ پر اس وقت ہوا جب ایک ہال میں فائنل ایگزام چل رہا تھا۔ یہ واقعہ سردیوں کی چھٹیوں سے چند روز قبل ہی پیش آیا ہے۔یونیورسٹی کے ترجمان مائیکل ڈی کورے نے سی این این کو بتایا کہ پولیس نے مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کا کہنا ہے کہ وہ یونیورسٹی کا طالب علم نہیں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بظاہر یہ واقعہ ٹارگٹڈ نہیں لگتا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس چیف سکاٹ ٹریسی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ پولیس نے فوری کارروائی کی اور فائرنگ کے چند لمحے بعد ہی مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ اب کیمپس یا اردگرد کے لیے کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔








