امریکا کی یوکرین کے لیے ’سٹار شیلڈ انٹرنیٹ‘ کی رفتار محدود کرنے کی تردید

امریکا کی یوکرین کے لیے ’سٹار شیلڈ انٹرنیٹ‘ کی رفتار محدود کرنے کی تردید

واشنگٹن ۔17اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے ’سٹار شیلڈ سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس‘ محدود کرنے کے فیصلے میں اپنے کردار کی تردید کی ہے۔بی بی سی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ انھوں نے کیا اور نہ ہی ان کے خیال میں سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایسا کیا ہے۔واضح رہے کہ یوکرینی فوج سٹار شیلڈ سروس کو میدانِ جنگ میں رابطوں اور ڈرون آپریشنز کے لیے استعمال کرتی ہے۔

یوکرین کی وزارتِ دفاع کے ایک عہدیدار کے مطابق اس سروس کے ریسیورز اب صرف 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار پر کام کر رہے ہیں، جس سے تیز رفتار ڈرونز کی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ یوکرین پر روسی آئل ریفائنریوں پر حملے روکنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ دوسری جانب یوکرین کو منگل کو روس کے متعدد مہلک حملوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔