امریکن سوسائٹی فار سیفٹی انجینئرز کل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے عالمی دن کی مناسبت سے واک کا اہتمام کرے گی

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) امریکن سوسائٹی فار سیفٹی انجینئرز(پاکستان چیپٹر) کل بروز جمعہ 28اپریل کو سہ پہر ساڑھے چار بجے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک واک کا اہتمام کر رہی ہے جس کا مقصد آکوپیشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی (ایل ایچ ایس) کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ یہ دن بین الاقوامی سطح …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) امریکن سوسائٹی فار سیفٹی انجینئرز(پاکستان چیپٹر) کل بروز جمعہ 28اپریل کو سہ پہر ساڑھے چار بجے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک واک کا اہتمام کر رہی ہے جس کا مقصد آکوپیشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی (ایل ایچ ایس) کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ یہ دن بین الاقوامی سطح پر مزدوروں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے زیر اہتمام پوری دنیا میں منایا جاتا ہے تاکہ آکوپیشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی(ایل ایچ ایس) کے مسائل کو اجاگر کیا جائے اور حادثات سے حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ امریکن سوسائٹی فار سیفٹی انجینئیرز (اے ایس ایس ای) نے عوام سے اس واک میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ اس دوران متعلقہ سکالرز اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عصر حاضر میں انسانی صحت کو درپیش مسائل اور ان سے بچاﺅ کی تدابیر پر روشنی ڈالیں گے۔

Leave a Reply