امریکہ ایران پر عائد عالمی پابندیاں اٹھا لے تو اس سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں ‘ ایرانی صدر

تہران ۔ 15 جولائی (اے پی پی) ایرانی صدرحسن روحانی نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے اگر امریکہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھا لے اور 2015ء کے جوہری معاہدے پر واپس لوٹ آئے تو کسی بھی مقام پر امریکہ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ایران کے صدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر امریکہ اپنے تکبرانہ رویے پر نظرثانی کرے تو ہم بات چیت کے لیے ہمیشہ سے ہی تیار ہیں، انہوں نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ظلماورجارحیت بند کریں اور ایران سے پابندیاں اٹھا کر مذاکرات کی میز پر آئے۔