تہران۔ 3 جولائی (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کے لئے بہانے تلاش کر رہا ہے،ہمیں امریکا کو مزید طاقت ور کرنے اور دوسرے ممالک کو اس کی حمایت میں اس سے اتحاد کرنے کے لئے بہانے تلاش کرنے نہیں چاہیں۔ان خیالات کا اظہار 'حسن روحانی نے ایرانی عدلیہ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ …
امریکہ ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کے لئے بہانے تلاش کر رہا ہے، ایرانی صدر حسن روحانی

مزید خبریں
تہران۔ 3 جولائی (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کے لئے بہانے تلاش کر رہا ہے،ہمیں امریکا کو مزید طاقت ور کرنے اور دوسرے ممالک کو اس کی حمایت میں اس سے اتحاد کرنے کے لئے بہانے تلاش کرنے نہیں چاہیں۔ان خیالات کا اظہار ‘حسن روحانی نے ایرانی عدلیہ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ایرانی عدلیہ ہفتے کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب آیت اللہ خمینی نے ایران کے قیام اور وقار کے لئے اپنی جانوں کو قربان کیا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ دشمن نے ایران پر آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے بعد ایرانی قوم کے خلاف ظالمانہ پابندیاں عائد کیں مگر ایرانی عوام نے گزشتہ سالوں میں ان مشکلات اور چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔








