امریکہ غزہ میں پھنسے ہوئے شہریوں تک امداد پہنچانے کیلئے جارحانہ انداز میں کام کر رہا ہے،امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن

انقرہ۔6نومبر (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ میں پھنسے ہوئے شہریوں تک امداد پہنچانے کیلئے جارحانہ انداز میں کام کر رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان کے ساتھ انقرہ میں 2.5 گھنٹے کی ون آن ون ملاقات کی جس میں اسرائیل اور حماس جنگ میں انسانی نقصان کو کم کرنے کے طریقوں پر توجہ مرکوز …

انقرہ۔6نومبر (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ میں پھنسے ہوئے شہریوں تک امداد پہنچانے کیلئے جارحانہ انداز میں کام کر رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان کے ساتھ انقرہ میں 2.5 گھنٹے کی ون آن ون ملاقات کی جس میں اسرائیل اور حماس جنگ میں انسانی نقصان کو کم کرنے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

بلنکن نےجاپان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ غزہ میں مالی امداد پہنچانے کیلئے بہت جارحانہ انداز میں کام کر رہا ہے اور ہمارے پاس ایسا کرنے کے بہت ٹھوس طریقے موجود ہیں، انہوں نے تفصیلات فراہم کئے بغیر کہا کہ میرے خیال میں ہم آنے والے دنوں میں دیکھیں گے کہ کسطرح امداد کو مزید بڑھا سکتے ہیں،امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے دورے کے بعد ترکیہ کا دورہ کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ترکیہ کی غزہ اور اس کے شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں گہری تشویش سے آگاہ ہیں لیکن ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ انسانی نقصان کو کم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ وہ ایسے اقدامات اٹھائے جس سے سویلینز کی ہلاکتیں کم سے کم ہوں۔