امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں 23 فیصد اضافہ

نیویارک ۔ 3 اپریل (اے پی پی) امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں 23 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اوپیک اور روس کے درمیان پیداوار میں کمی بارے معاہدے کا عندیہ ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 5.80 ڈالر (23.4 فیصد )بڑھ کر 30.54 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 4.91 ڈالر (24.2 فیصد ) اضافے کے ساتھ 25.22 ڈالر فی بیرل طے پائے۔