نیویارک ۔ 14 اگست (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔نیویارک میں پاکستان ہاﺅس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ قونصل جنرل عائشہ علی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سفیر منیراکرم …
امریکہ میں پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

مزید خبریں
نیویارک ۔ 14 اگست (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔نیویارک میں پاکستان ہاﺅس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ قونصل جنرل عائشہ علی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سفیر منیراکرم نے وزیر اعظم عمران خان کا پیغام پڑھ کرسنایا ۔ تقریب میں اقوام متحدہ میں پاکستان مشن اور قونصلیٹ جنرل کے افسران و عملہ نے شرکت کی۔ منیر اکرم نے اس دن کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جن کی رہنمائی میں بر صغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لئے جدوجہد کی اور قربانیاں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک آزاد اور خود مختار پاکستان پر ہمیں اظہار تشکر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی حیثیت سے ہماری شناخت میں ایک علیحدہ ملک قائم ہوا ہم پاکستان کی وجہ سے آزاد ہیں ، منیر اکرم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی شناخت کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں جو اپنے نصب العین میں ضرور کامیاب ہوں گے۔تقریب کے آخر میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے دعا کی گئی ۔








