واشنگٹن۔ 7 فروری (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد ایم خان نے یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر ریاست میسا چوسٹس کے شہر بوسٹن کا سرکاری دورہ کیا اور بوسٹن یونیورسٹی کے پاردی سکول آف گلوبل سٹڈیز اور ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچرز سکول آف لاءاینڈ ڈپلومیسی کا دورہ کیا اور طلباءسکالرز فیکلٹی ارکان اور رائے عامہ کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں پاکستانی سفیر نے انہیں …
امریکہ میں پاکستان کے سفیرکی بوسٹن میں طلبائ، سکالرز فیکلٹی ارکان اور رائے عامہ کے نمائندوں سے ملاقاتیں، ڈاکٹر اسد ایم خان نے پاک امریکہ تعلقات بالخصوص مقبوضہ جموں وکشمیر میں بی جے پی کی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے باعث جاری انسانی بحران سے آگاہ کیا

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 7 فروری (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد ایم خان نے یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر ریاست میسا چوسٹس کے شہر بوسٹن کا سرکاری دورہ کیا اور بوسٹن یونیورسٹی کے پاردی سکول آف گلوبل سٹڈیز اور ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچرز سکول آف لاءاینڈ ڈپلومیسی کا دورہ کیا اور طلباءسکالرز فیکلٹی ارکان اور رائے عامہ کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں پاکستانی سفیر نے انہیں پاک امریکہ تعلقات سمیت جامع ایشوز اور خطہ کی موجودہ صورتحال بالخصوص مقبوضہ جموں وکشمیر میں بی جے پی کی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے باعث جاری انسانی بحران سے آگاہ کیا ۔ پاک امریکہ تعلقات کے بارے میں سفیر نے تعلقات میں حالیہ پیش رفت بالخصوص گزشتہ تین ماہ کے دوران صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان سربراہ سطح کی تین ملاقاتوں کے متعلق بتایا انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ طویل المدت پائیدار اور جامع تعلقات کے خواہاں ہیں پاکستان کے سفیر نے شرکاءکی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی حکومت کی کارروائیوں کے نتیجہ میں پیدا شدہ سنگین انسانی بحران کی جانب دلائی جہاں گزشتہ 6 ماہ سے بدترین لاک ڈاﺅن کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ چند ماہ کے دوران تین مرتبہ تنازعہ کشمیر کو اٹھایا جو بھارت کے اس دعویٰ کی نفی کرتا ہے کہ کشمیر ایک دو طرفہ تنازعہ ہے سفیر ڈاکٹر اسد ایم خان نے پروفیسر ڈاکٹر عادل نجم کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کے مو قع پر بوسٹن ، نیو ہمپشائر اور کونیکٹیکٹ سے پاکستانی امریکی کمیونٹی کے معززین سے بھی ملاقات کی ۔








