نیویارک ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کو اجاگر کریں گے جہاں بھارتی کریک ڈاﺅن کے نتیجہ میں انسانی بحران پیدا ہوچکا ہے۔ یہ بات امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا بہت زیادہ …
امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید کا امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو

مزید خبریں
نیویارک ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کو اجاگر کریں گے جہاں بھارتی کریک ڈاﺅن کے نتیجہ میں انسانی بحران پیدا ہوچکا ہے۔ یہ بات امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ آئیں گے اور اعلیٰ سطح کے جنرل ڈیبیٹ میں حصہ لیں گے جہاں انہیں مقبوضہ کشمیر بارے بھارتی اقدام اور اس کے نتیجے میں وہاں پیدا ہونے والی صورتحال کی سنگینی کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کا موقع ملے گا، عالمی برادری کو اس صورتحال کو بے حد سنجیدگی سے لینا چاہیے اور جو کچھ مقبوضہ کشمیر میں ہو رہا ہے اس پر گہری نظر رکھنا چاہیے کیونکہ ایک تو یہ ایک سنگین انسانی چیلنج ہے اور دوسرا یہ امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہم پہل نہیں کریں گے تاہم اگر ہماری خودمختاری کو کسی بھی طرح سے چیلنج کرنے یا پاکستان کے لئے خطرات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔ وال سٹریٹ جرنل نے اس حوالے سے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ پاکستان پہلے ہی عالمی برادری کو خبردار کرچکا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال جوہری ہتھیاروں سے لیس دو ہمسایہ ممالک کے درمیان جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔








