واشنگٹن۔ 25ستمبر(اے پی پی) امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد71 لاکھ 85 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 7ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد7185471 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی …
امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد71 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کرگئی،2 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک
مزید خبریں
واشنگٹن۔ 25ستمبر(اے پی پی) امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد71 لاکھ 85 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 7ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد7185471 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد2540358 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 207538افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ4437575 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی بعض ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔








