امریکہ پاکستانی معیشت کو توسیع دینے کے حوالہ سے پرعزم ہے، امریکی سفیر

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے فروغ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ذاتی کاروبار کے رجحان کو تقویت دینے اور ملکی معیشت کو توسیع دینے کے حوالہ سے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن احمد خان کے …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے فروغ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ذاتی کاروبار کے رجحان کو تقویت دینے اور ملکی معیشت کو توسیع دینے کے حوالہ سے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن احمد خان کے ساتھ یو ایس ایڈ کی اعانت سے قائم ہونے والے ”چیلنج فنڈ“ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے فروغ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ذاتی کاروبار کے رجحان کو تقویت دینے اور ملکی معیشت کو توسیع دینے کے حوالہ سے پرعزم ہے، ہم پر اعتماد ہیں اس پروگرام کے توسط سے بوئے جانے والے یہ چھوٹے چھوٹے بیج تصورات کو نفع بخش حقیقتوں میں بدلنے میں مدد دیں گے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن نے پاکستان میں اقتصادی ترقی کےلئے یو ایس ایڈ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور مسلسل مدد جاری رکھنے پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ یو ایس ایڈ کی اعانت سے قائم کیا جانے یہ والا چیلنج فنڈ کاروبار شروع کرنے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کےلئے دو گرانٹ فراہم کرتا ہے۔

مزید خبریں