امریکہ کی پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت حکومت کی بڑی سفارتی کامیابی ہے،حافظ طاہر محمود اشرفی

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):پاکستان علما ئے کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین کی تعمیر نو کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کو مجوزہ بورڈ آف پیس کی ممبر شپ کیلئے دعوت پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی اور اہل فلسطین کیلئے پاکستان کی ہر سطح پر کوششوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے …

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):پاکستان علما ئے کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین کی تعمیر نو کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کو مجوزہ بورڈ آف پیس کی ممبر شپ کیلئے دعوت پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی اور اہل فلسطین کیلئے پاکستان کی ہر سطح پر کوششوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں اپنے جاری ایک ویڈیو بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جس طرح امریکی صدر کے ساتھ اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کی ترجمانی کی ہے وہ قابل فخر ہے ،

اب وقت آ گیا ہے کہ وزیر اعظم اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے امت مسلمہ کے ساتھ مل کراہل فلسطین کیلئے کردار کو آگے بڑھائیں۔ بلا شبہ اس دعوت سے پاکستان کا عالمی وقار اور کردار واضح طور پردنیا کے سامنے آیا ہے۔