اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے بگرام ائر فیلڈ کابل میں امریکی نائب صدر پینس کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر کا بیان امریکی انتظامیہ کیساتھ ہماری وسیع تر بات چیت سے یکسر مختلف ہے۔جمعہ کو ترجمان نے واضح کیا کہ اتحادی ایک دوسرے کو نوٹس نہیں دیا کرتے۔ترجمان نے کہا کہ نوٹس …
امریکہ کے نائب صدر کا بیان امریکی انتظامیہ کیساتھ ہماری وسیع تر بات چیت سے یکسر مختلف ہے، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے بگرام ائر فیلڈ کابل میں امریکی نائب صدر پینس کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر کا بیان امریکی انتظامیہ کیساتھ ہماری وسیع تر بات چیت سے یکسر مختلف ہے۔جمعہ کو ترجمان نے واضح کیا کہ اتحادی ایک دوسرے کو نوٹس نہیں دیا کرتے۔ترجمان نے کہا کہ نوٹس منشیات کی پیداوار میں اضافہ،حکومتی عملداری سے باہر علاقوں میں توسیع کرنے والوں کو دینا چاہیئے۔نوٹس صنعتی پیمانے پر بدعنوانی اور افغانستان میں داعش کو قدم جمانے کی اجازت دینے والوں کو دینا چاہیئے۔اس کے علاوہ،ترجمان نے کہا کہ امن اور مصالحتی میکنزم پر بھی توجہ دینا چاہیئے۔ترجمان نے کہا کہ الزام عائد کرنے والوں کو بھی نوٹس دینا چاہیئے۔








