امریکی امداد کی معطلی سے کانگو میں امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔12فروری (اے پی پی):امریکا کی طرف سے امداد کی معطلی کے نتیجہ میں جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔شنہوا کے مطا بق یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب خصوصی نمائندے برونو لیمارکوئس نے کانگو کے دارالحکومت کنشاسا سے وڈیو کے ذریعے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شمالی کیوو اور جنوبی کیوو دونوں صوبوں میں مسلح جھڑپوں، …

اقوام متحدہ۔12فروری (اے پی پی):امریکا کی طرف سے امداد کی معطلی کے نتیجہ میں جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔شنہوا کے مطا بق یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب خصوصی نمائندے برونو لیمارکوئس نے کانگو کے دارالحکومت کنشاسا سے وڈیو کے ذریعے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شمالی کیوو اور جنوبی کیوو دونوں صوبوں میں مسلح جھڑپوں، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور بڑھتی ہوئی عدم تحفظ کے ساتھ جمہوریہ کانگو کے مشرقی حصے میں سلامتی اور انسانی صورتحال انتہائی غیر مستحکم ہے۔

امریکا کی جانب سے غیر ملکی امداد کی معطلی کا ملک میں انسانی امداد کی کارروائیوں پر بڑا اثر پڑ رہا ہے۔امریکی فنڈنگ ​​پر انحصار کا مطلب ہے کہ یہ فنڈنگ بند ہونے سے صحت اور پناہ گاہوں کے شعبوں میں بہت سارے امدادی پروگرام بند ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دفتر میں کوآرڈینیشن کی صلاحیت کو روکنا پڑا۔

انہوں نے کہا یہ صورتحال اقوام متحدہ کی متعدد ایجنسیوں اور بین الاقوامی این جی اوز کے لئے تشویش کا باعث ہے ۔ ان میں سے کئی اداروں نے اپنی سرگرمیاں روک دی ہیں اور کچھ کی شدید متاثر ہو ئی ہیں۔