امریکی انتظامیہ نے خلائی تحقیقاتی ایجنسی ناسا کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کےلئے تیار کردہ وینٹی لیٹر کی منظوری دےدی

واشنگٹن ۔ یکم مئی (اے پی پی) امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) کے سائنسدانوں کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کے استعمال کے لئے تیار کردہ وینٹی لیٹر کی منظوری دےدی ہے۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم بریڈن سٹائن نے کہا ہے کہ امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی طرف سے وینٹی …

واشنگٹن ۔ یکم مئی (اے پی پی) امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) کے سائنسدانوں کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کے استعمال کے لئے تیار کردہ وینٹی لیٹر کی منظوری دےدی ہے۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم بریڈن سٹائن نے کہا ہے کہ امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی طرف سے وینٹی لیٹر کی منظوری اس بات کی بہتر مثال ہے کہ حکومت بحران کے وقت کیا کرسکتی ہے اور یہ وینٹی لیٹر کی تیاری اور اس کے استعمال کی منظوری ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وینٹی لیٹر ان لاتعداد مثالوں میں سے ایک ہے کہ ٹیکس دہندگان کس طرح سے دہائیوں سے خلا میں مہارت اور علم کے حصول کے لئے اور انسانیت کو پہلا مقام دلانے، زمین پر زندگی کو بہتر بنانے والی پیش رفت میں تبدیلی لانے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے، نئے تیار کردہ وینٹی لیٹر کو میڈیکل یوزر کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔