واشنگٹن ۔31دسمبر (اے پی پی):امریکی انتظامیہ نے مبینہ فراڈ اسکینڈلز کے باعث امریکی ریاست منی سوٹا کو فراہم کی جانے والی بچوں کی نگہداشت (چائلڈ کیئر) کی وفاقی فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات کے نائب وزیر جم او نیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ منی سوٹا کو دی جانے والی تمام چائلڈ کیئر …
امریکی انتظامیہ کا مبینہ فراڈ اسکینڈلز کے باعث ریاست منی سوٹا کو بچوں کی نگہداشت کی فنڈنگ روک دی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔31دسمبر (اے پی پی):امریکی انتظامیہ نے مبینہ فراڈ اسکینڈلز کے باعث امریکی ریاست منی سوٹا کو فراہم کی جانے والی بچوں کی نگہداشت (چائلڈ کیئر) کی وفاقی فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات کے نائب وزیر جم او نیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ منی سوٹا کو دی جانے والی تمام چائلڈ کیئر ادائیگیاں منجمد کر دی گئی ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران ریاست میں مبینہ طور پر لاکھوں ڈالر کے ٹیکس دہندگان کے فنڈز جعلی ڈے کیئر مراکز کو منتقل کیے گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ منگل سے پورے امریکا میں ایڈمنسٹریشن فار چلڈرن اینڈ فیملیز کے تحت کی جانے والی تمام ادائیگیوں کے لیے جواز، رسید یا تصویری ثبوت فراہم کرنا لازمی ہوگا، اس سے پہلے کہ ریاستوں کو رقم منتقل کی جائے۔جم او نیل نے بتایا کہ انہوں نے منی سوٹا کے گورنر ٹِم والز سے ان مراکز کے جامع آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے، جب کہ محکمہ صحت نے فراڈ کی شکایات کے لیے ایک خصوصی ہاٹ لائن اور ای میل ایڈریس بھی قائم کر دیا ہے۔دوسری جانب منی سوٹا کے ڈیموکریٹ گورنر ٹم والز نے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست گزشتہ برسوں سے فراڈ کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، تاہم ٹرمپ انتظامیہ اس مسئلے کو بہانہ بنا کر منی سوٹا کے عوام کے لیے فائدہ مند پروگراموں کی فنڈنگ ختم کرنا چاہتی ہے۔








