واشنگٹن ۔28جنوری (اے پی پی):امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں اکتوبر سے اب تک خسرہ کے 789 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ۔ شنہوا کے مطابق ریاستی محکمہ صحتِ عامہ نےبتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران 89 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس وقت 557 افراد قرنطینہ میں جبکہ 20 افراد آئسولیشن میں ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کئی پرائمری مڈل اور ہائی سکول کے طلبہ قرنطینہ میں ہیں۔ملک …
امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں اکتوبر سے اب تک خسرہ کے 789 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، محکمہ صحتِ عامہ
واشنگٹن ۔28جنوری (اے پی پی):امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں اکتوبر سے اب تک خسرہ کے 789 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ۔ شنہوا کے مطابق ریاستی محکمہ صحتِ عامہ نےبتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران 89 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس وقت 557 افراد قرنطینہ میں جبکہ 20 افراد آئسولیشن میں ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کئی پرائمری
مڈل اور ہائی سکول کے طلبہ قرنطینہ میں ہیں۔ملک بھر میں امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) کے مطابق رواں سال 22 جنوری تک خسرہ کے 416 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ امریکا میں 2025 کے دوران خسرہ کے 2,255 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے، جو 1992 کے بعد ایک سال میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ خسرہ سے بچاؤ اور اس وبا کو روکنے کے لیے ویکسی نیشن اب بھی سب سے موثر ذریعہ ہے۔









