امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصے میں واقع جنگلات میں لگی آگ 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی اور متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کا انخلا جاری ہے۔

لاس اینجلس۔21مئی (اے پی پی):امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصے میں واقع جنگلات میں لگی آگ 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی اور متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کا انخلا جاری ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ نے کئی رہائشی علاقوں کے لئے خطرات پیدا کر دیئے ہیں۔ ’’سینڈی فائر‘‘ نامی یہ آگ پیر کو سیمی ویلی کی پہاڑیوں میں شروع ہوئی تھی جو لاس اینجلس سے تقریباً 48 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔وینچورا کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق منگل کی صبح تک آگ صرف 5 مربع کلومیٹر علاقے تک محدود تھی اور اس نے ایک گھر کو نقصان پہنچایا تھا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان اینڈریو ڈیوڈ کے مطابق 48 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے آگ کو مزید بھڑکایا ۔سیمی ویلی کے متعدد علاقوں میں تقریباً 45 ہزار افراد کے لئے انخلا اور حفاظتی وارننگ بدستور برقرار ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔ اس شہر کی آبادی ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ ہے۔