واشنگٹن ۔3اگست (اے پی پی):امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اس ہفتے روس کا دورہ کریں گے ۔ این بی سی نیوز کے مطابق یہ انکشاف امریکاکے نیٹو میں مستقل نمائندے میٹ وٹیکر نے ایک انٹرویو میں کیا۔ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں اسٹیو وٹکوف کو جانتا ہوں، جو صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب ہیں۔ وہ اس ہفتے …
امریکی سفیر اسٹیو وٹکوف اس ہفتے روس کا دورہ کریں گے

مزید خبریں
واشنگٹن ۔3اگست (اے پی پی):امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اس ہفتے روس کا دورہ کریں گے ۔ این بی سی نیوز کے مطابق یہ انکشاف امریکاکے نیٹو میں مستقل نمائندے میٹ وٹیکر نے ایک انٹرویو میں کیا۔
امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں اسٹیو وٹکوف کو جانتا ہوں، جو صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب ہیں۔ وہ اس ہفتے روس جائیں گے اور مجھے امید ہے کہ وہ کسی پیش رفت میں کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ دونوں فریق کسی معاہدے پر متفق ہوں اور امریکی سفیر کا یہ دورہ روس کے حوالے سے ممکنہ طور پر کچھ نتائج لا سکتا ہے۔








