امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ امریکی حکومت تعلیم کی قوت پر یقین رکھتی ہے،امریکہ ایسی سرما یہ کاری پر یقین رکھتا ہے جس سے ایک مضبوط و مستحکم پاکستان تعمیر ہو۔ اسلام آباد میں ہمارا سفارتخانہ دنیا میں کسی بھی امریکی سفارتخانہ کی نسبت سب سے بڑے تعلیمی و پیشہ ورانہ تبادلہ پروگراموں کے لئے تعاون کرتا ہے۔امریکی سفارتخانہ …

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ امریکی حکومت تعلیم کی قوت پر یقین رکھتی ہے،امریکہ ایسی سرما یہ کاری پر یقین رکھتا ہے جس سے ایک مضبوط و مستحکم پاکستان تعمیر ہو۔ اسلام آباد میں ہمارا سفارتخانہ دنیا میں کسی بھی امریکی سفارتخانہ کی نسبت سب سے بڑے تعلیمی و پیشہ ورانہ تبادلہ پروگراموں کے لئے تعاون کرتا ہے۔امریکی سفارتخانہ کے مطابق یہ باتیں انہوںنے جمعرات کو یہاں امریکی فنڈ سے چلنے والے 2018 کے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام (گلوبل یوگراڈ) میں شرکت کے لئے منتخب ہونے والے ایک سو گیارہ پاکستانی انڈرگریجویٹ طلبہ کو ان کی امریکہ روانگی سے قبل تقریب میں کہیں۔امریکی سفیر نے منتخب طلبہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔ اس تبادلہ پروگرام کا اجرائ2010 میں کیا گیا تھا، جس کے بعد سے اب تک تقریباً پندرہ سو پاکستانی طلبہ اس پروگرام میں شرکت کرچکے ہیں۔ اس تبادلہ پروگرام کے تحت طلبہ کو امریکی کالجوں اور جامعات میں امریکی طلبہ کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہوئے ایک سمسٹر گزارنے کا موقع ملتا ہے۔

Leave a Reply